Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

9 مئی مقدمات پر سیکڑوں پی ٹی آئی کارکنوں کے سمن جاری

عدالت نے گزشتہ سماعت پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی
اپ ڈیٹ 06 فروری 2024 09:45am

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج اعجاز آصف نے 9 مئی کو فوجی تنصیبات پر حملے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے سیکڑوں کارکنان کو کل ممکنہ طور پر فرد جرم کیلئے طلب کرلیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے 25 جنوری جو 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے اڈیالہ جیل میں گزشتہ سماعت پر عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو مقدمات کی نقول فراہم کرتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی اور کیس کی مزید سماعت 6 فروری تک ملتوی کر دی تھی۔

اب جج اعجاز آصف کل 9 مئی کے راولپنڈی میں درج 12 مقدمات میں نامزد 498 ملزمان کے خلاف باقاعدہ جیل ٹرائل کا آغاز کریں گے۔

عمران خان ، شاہ محمود قریشی ، شیخ رشید کو جیل سے ہی حاضری کے لئے پیش کیا جائے گا، جبکہ باقی ضمانت پر موجودہ تمام ملزمان حاضری کے لئے اڈیالہ جیل کمیونٹی ہال کمرہ عدالت پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ 9 مئی سے متعلق بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 اور شاہ محمود قریشی کے خلاف 6 مقدمات درج ہیں اور دونوں نے ان مقدمات کے سلسلے میں درخواستِ ضمانت دائر کر رکھی ہے۔

Shah Mehmood Qureshi

imran khan

9 May Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div