Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اپنے اسمارٹ فون کو لیجنڈری ’بلیک بیری‘ میں تبدیل کریں

1999 والا تجربہ دوبارہ حاصل کرنا چاہتے ہیں؟َ
شائع 06 فروری 2024 09:30pm

اگر آپ نے کبھی بلیک بیری فون استعمال کیا ہے اور دوبارہ اس کی یاد ستا رہی ہے تو پریشان نہ ہوں، کیونکہ اب آپ اپنا فون بلیک بیری میں تبدیل کرسکتے ہیں۔

ایک کمپنی نے آپ کے آئی فون کو بلیک بیری نما ڈیوائس میں تبدیل کرنے کے لیے ”کلکس“ متعارف کرایا ہے، جو ایک ایسا فون کیس ہے جس میں فزیکل کی بورڈ دیا گیا ہے۔

آئی فون صارفین خاص طور پر آئی فون 14 پرو، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس کے مالکان اب 1999 کی طرح اپنے ٹچ اسکرین ڈیوائسز کو بلیک بیری میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

اس فون کیس کی قیمت 139 ڈالرز ہے۔

کیا موبائل فونز ’مردانہ کمزوری‘ کا باعث بن رہے ہیں؟

یہ کیس صارفین کو اپنے فون پر کی بورڈ استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے جس سے زیادہ اسکرین کی جگہ خالی ہوجاتی ہے۔

آپ کیس کے کمپیکٹ کی پیڈ استعمال کرسکتے ہیں یا پھر دوبارہ آئی فون کے معیاری ٹچ اسکرین کی بورڈ کو استعمال کرسکتے ہیں اور اس کیلئے آپ کو کیس اتارنے کی ضرورت نہیں۔

گورنر کا مفت موبائل فونز اور موٹرسائیکلیں تقسیم کرنے کا اعلان

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ ”کلکس“ بلیوٹوتھ کا استعمال نہیں کرتا اور اس میں بیٹری بھی نہیں ہے۔ یہ USB-C یا Lightning کنیکٹر کے ذریعے ڈیوائس سے جڑتا ہے اور فون سے براہ راست پاور استعمال کرتا ہے۔

بس اپنے فون کو کیس میں سلائیڈ کریں، اور آپ کے پاس آپ کی تمام تحریری ضروریات کے لیے ایک کی بورڈ موجود ہوگا، بالکل اسی طرح جیسے پرانے بلیک بیری کو آپ نے کبھی اپنے ہاتھوں میں پکڑا تھا۔

smartphones

iPhones

Black Berry

Clicks

Phone Case with Keypad

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div