Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہوگی؟ بڑی خبر آ گئی

2 کیٹیگریز کے ٹکٹس موجود ہیں، جن کی قیمت مختلف ہے۔
شائع 07 فروری 2024 12:49pm

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کس دن ٹکرائیں گے اور ٹکٹوں کی فروخت کے حوالے سے اہم خبر سامنے آ گئی۔

پاکستان اور بھارت کے مابین آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اہم میچ 9 جون 2024 کو متوقع ہے، روایتی حریف پاکستان اور بھارت اس میچ میں ایک بار پھر اپنی جیت کے لیے میدان میں اتریں گے۔

امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں منعقد ہونے والا ایونٹ اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے، کہ اس بار پہلی مرتبہ امریکہ کے کرکٹ گراؤنڈ کی پچ استعمال کیا جائے گی۔

دوسری جانب انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے یکم فروری کو جاری بیان میں کہنا تھا کہ ایونٹ کا ٹکٹ بیلٹ پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر مبنی نہیں بلکہ درخواست دہندگان کو ٹکٹ حاصل کرنے کا مساوی موقع فراہم کیا جائے گا۔

ٹکٹ کے حصول کے لیے tickets.t20worldcup.com ویب سائٹ کو وزٹ کیا جا سکتا ہے، جبکہ 22 فروری سے دیگر ماندہ ٹکٹس کی فروخت ممکن ہو سکے گی۔

پاکستان اور بھارت کے پریمئیم ٹکٹس کی قیمت 175 ڈالرز ہے جو کہ تقریبا 48 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے، جبکہ اسٹینڈرڈ پلس کی قیمت 300 ڈالرز ہیں جو کہ تقریبا 83 ہزار روپے سے زائد کی رقم بنتی ہے۔

ICC T20 World Cup

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

National Women's Cricket Championship

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div