Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

الیکشن 2024، شوبز شخصیات کی عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل

دعا کرتی ہوں جو بھی ہو پاکستان کیلئے اچھا ہو، مریم نفیس
شائع 08 فروری 2024 12:54am

پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے عوام سے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کردی۔

ملک بھر میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ، ووٹ ڈال کر عوام اگلے پانچ سالوں کے لیے ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کریں گے، اسی حوالے سے پاکستانی شوبز شخصیات نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ منشا پاشا کہتی ہیں ووٹ دینا ہم سب کا حق ہے جو بھی ہو ہمیں گھروں سے نکل کر ووٹ دینا چاہیے ۔

اداکارہ مریم نفیس کہتی ہیں میں دعا کرتی ہوں جو بھی ہو پاکستان کیلئے اچھا ہو ۔

ہدایتکار ثاقب ملک کہتے ہیں کوئی بھی حکومت آجائے سب کو دیکھ لیا ہے۔

فرحان سعید نے سوشل میڈیا پر ووٹ ڈالنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستانیوں باہر نکلو اور 8 فروری کو ووٹ دو۔

اداکارہ مایا علی نے بھی عوام سے اپیل کی اپنا ووٹ دانشمندی سے استعمال کریں۔

اداکار عدنان صدیقی نے لکھا کہ8 فروری کو اپنے ووٹ دینے کا حق استعمال کریں، تبدیلی لانے کی طاقت ہمارے ہاتھ میں ہے۔

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div