Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے سنبھال لی

عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات
شائع 08 فروری 2024 11:21am

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی سیکیورٹی رینجرز، ایف سی اور پولیس اہلکاروں نے سنبھال لی۔

الیکشن کمیشن میں غیرمتعلقہ افراد کا داخلہ بند کردیا گیا جبکہ ریسکیو 1122 اور فائربریگیڈ کی گاڑیاں بھی الیکشن کمیشن پہنچا دی گئیں۔

عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات

دوسری جانب ملک بھر میں آج ہونے والے عام انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

پاکستان میں آج عام انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہو چکا ہے جو شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔

انتخابات کے پُر امن انعقاد کے لیے ملک بھر میں 6 لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں پاک فوج کے علاوہ سول آرمڈ فورسز اور پولیس اہلکار شامل ہیں۔

پُر امن انتخابات کے لیے مجموعی طور پر5 لاکھ 96 ہزار 618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے ایک لاکھ 6 ہزار 942 اہلکار تعینات ہیں۔

پاک فوج کے 23 ہزار 940 سیکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں جبکہ پاک فوج، سول آرمڈ فورسز کے ایک لاکھ 30 ہزار 882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہیں۔

ملک بھر میں پولیس کے 4 لاکھ 65 ہزار 736 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جن میں صوبہ پنجاب میں پولیس کے 2 لاکھ 16 ہزار، سندھ میں ایک لاکھ 10 ہزار 720 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

خیبر پختونخوا میں 92 ہزار 535، بلوچستان میں 46 ہزار 481 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پولنگ سے ایک روز قبل پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے ملک بھر میں حساس علاقوں میں فلیگ مارچ ہوئے۔

پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ووٹرز کو پُر امن ماحول فراہم کرنے کے لیے پُر عزم ہے۔

ECP

pakistan army

اسلام آباد

police

rangers

Election Security

Election Commission of Pakistan (ECP)

Election 2024

GENERAL ELECTION 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div