Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

آئی ایم ایف کی اگلی شرط ، حکومت کا گاڑیاں اور گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ

کھاد کے کارخانوں کو سستی گیس دینے کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ
شائع 14 فروری 2024 11:52pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

نگران وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا، جس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مقامی سطح پر مینوفیکچر کاروں پر سیلز ٹیکس بڑھانے کی سمری کی منظوری دیدی گئی۔

ذرائع کے مطابق چالیس لاکھ مالیت یا 1400 سی سی کی گاڑیوں پر اب 25 فیصد تک سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

ای سی سی نے فیصلہ کیا ہے کہ سوئی کمپنیاں وسائل اور ضرورت کے حساب سے قیمتیں بڑھائیں۔

وزارت خزانہ کے مطابق کھاد کے کارخاتوں کو سستی گیس دینے کی پالیسی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

فرٹیلائزر پلانٹس کیلئے بھی گیس کی قیمتیں یکساں کرنے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے مسابقتی کمیشن کو کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

مسابقتی کمیشن کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافے میں ملوث افراد کے خلاف کارراوئی کرے۔

اس کے علاوہ انٹیلیجنس بیورو کے لیے رواں مالی سال کے دوران 125 ملین روپے اضافی فنڈ کی منظوری دی گئی ہے۔

۔۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Dr Shamshad Akhtar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div