Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی والے سنجیدہ ہیں تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے رابطہ کریں، فیصل کریم کنڈی

ہم ہر کام قانون اور آئین کے اندر رہ کر کریں گے، شازیہ مری
شائع 15 فروری 2024 04:24pm

پاکستان پیپلز پارٹی کے ترجمان فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا ہم سیاسی جماعتوں سے رابطہ کریں گے، پی ٹی آئی نے باضابطہ طور پر ابھی تک رابطہ نہیں کیا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا 6 رکنی کمیٹی بنائی ہے جو سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گی، اگر پی ٹی آئی والے سنجیدہ ہیں تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی سے رابطہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر پی ٹی آئی کی جانب سے رابطہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی کی کمیٹی لیڈر شپ سے مشورہ لے کر فیصلہ کرے گی۔

دوسری جانب کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پی پی نے کبھی ذاتی مفاد کے لیے سیاست نہیں کی، ہمارے پاس اتنے نمبرز نہیں کہ اپنا وزیراعظم لائیں۔

شازیہ مری نے کہا کہ ہم نے 2018 کے نتائج کو پاکستان کے مفاد کی خاطر قبول کیا، پیپلز پارٹی نے کبھی انتخابی نتائج کو مسترد نہیں کیا، بلاول بھٹو ملک میں معاشی استحکام دیکھنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاج حیدر ان مشکلات کو دیکھ رہے ہیں، ہم ہر کام قانون اور آئین کے اندر رہ کر کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں کیا ہوا سب جانتے ہیں، کراچی میں جن کے پاس پولنگ ایجنٹ نہیں تھے وہ جیت گئے۔

Shazia Marri

faisal kareem kundi

PPP Press conference

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div