Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

پنجاب: سردی کی شدت میں کمی کے باجود مزید 12 بچے نمونیا سے جاں بحق

24 گھنٹوں میں نمونیا کے شکار 12بچوں کی عمریں پیدائش سےچارسال کے درمیان ہیں۔
شائع 16 فروری 2024 10:55am

لاہورسمیت پنجاب بھر میں سردی کم ہونے کے باوجود نمونیا سے ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رکا۔ خطرناک مرض چوبیس گھنٹے میں 12 بچوں کی زندگی نگل گیا۔

پنجاب میں نمونیا کے وار جاری ہیں، یہ مرض 24 گھنٹوں میں مزید 12 بچو ں کی جان لے گیا جن کی عمریں پیدائش سے چارسال کے درمیان ہیں۔

نمونیا کے باعث فیصل آبادسے 4، بہاولپورسے 3 ، حافظ آباد اور راولپنڈی سے 2،2 اور گوجرانوالہ س ایک 1بچہ نمونیا کا شکار بنا،

محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ سات روز کے دوران 39 بچے نمونیا سے جاں بحق ہوئے۔

رواں برس صوبے سے374 اور لاہور سے 62 بچے نمونیا کے باعث دم توڑ چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹے میں پنجاب سے مزید 765 اور لاہورسے 174بچے نمونیا میں مبتلا ہوئے۔

punjab

Pneumonia

Punjab Pneumonia

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div