Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

خلیل الرحمان قمر نے کس جماعت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا؟

سوشل میڈیا پوسٹ میں خلیل الرحمان قمر نے صارفین کا شکریہ بھی ادا کیا
شائع 16 فروری 2024 01:58pm

ملک میں جاری سیاسی گرما گرمی میں جہاں مشہور شخصیات بھی تبصرہ کرنے سے پیچھے نہیں، وہیں خلیل الرحمان قمر نے آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑنے کا اعلان کر دیا۔

پاکستان کے معروف فلم اور ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمان قمر کی جانب سے یہ اعلان اپنے ایکس اکاؤنٹ پر اپلوڈ کیے گئے پوسٹ میں کیا گیا، جس میں رائٹر کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ اگلی بار میں الیکشن لڑوں گا۔

اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے بھی تجسس پایا جا رہا تھا، ایسے میں ایک صارف نے پوچھ ہی لیا سر پی ٹی آئی کی سیٹ سے نا؟

جس پر ردعمل دیتے ہوئے خلیل الرحمان قمر کا کہنا تھا کہ ظاہر سی بات ہے۔

اگلے ہی پوسٹ میں رائٹر کی جانب سے صارفین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اگلی بار الیکشن لڑنے کے فیصلے پر آپ سب نے جتنا پیار دیا ہے، میں اُس پیار کے صدقے۔

ملک میں جاری سیاسی صورتحال پر خلیل الرحمان قمر بھی اپنا موقف سوشل میڈیا پر شئیر کرتے دکھائی دیتے ہیں، اپنے ایک پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ فرقہ بندی، برادری ازم، مہنگے انگلش اسکول، اور سیاسی جماعتوں کی باہمی نفرت۔

یہ ہے میرے ملک کی ترقی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی رکاوٹیں۔

social media

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div