Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور
شائع 16 فروری 2024 04:29pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ رائٹرز

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ملک خالد شفیق کی جانب سے دائر کی گی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ہوم سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات کا جیل ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن قانون کے منافی ہے، جیل ٹرائل صاف شفاف نہیں ہوسکتا، ہائیکورٹ کے رولز کی روشنی میں جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے، عدالت صاف شفاف ٹرائل کرنے کا حکم دے۔

حساس ادارے کے دفتر پر حملہ: 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور

دوسری جانب لاہورہائیکورٹ میں 9 مئی کو فیصل آباد میں حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب ایڈووکیٹ عرفان فیض کلار پیش ہوئے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملزمان پر تھانہ سول لائن فیصل آباد میں مقدمہ درج ہے، ملزمان 8 ماہ سے زیر حراست ہیں، ملزمان کے خلاف ابھی تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا، بغیر کسی جرم کے کسی کو قید میں رکھنا آئین کی خلاف وزری ہے۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ملزمان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ ملزمان کو ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان کا جرم ناقابل معافی ہے، عدالت درخواست ضمانت خارج کرے۔

عدالت نے 11 ملزمان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2،2 لاکھ روپے کے مچلکوں کےعوض رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

ضمانت پانے والوں میں عمیر، عاقب، محسن خورشید، محمد رمضان، عبدالرحمان، عبدالرسول، محمد شہباز، بلال اکرم، طیب حسین، نوید صابر اور ارسلان نذیر شامل ہیں۔

Lahore High Court

MAY 9 RIOTS

9 May Cases

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div