Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

فارم 47 نے فارم 45 کو پچھاڑ دیا، کوئی خود کو اقتدار کے لائق نہیں سمجھ رہا، شاہد خاقان عباسی

کمپرومائز کرنے پر اقتدار ملے گا، تیاری کے بغیر الیکشن سے انتشار پیدا ہوا، سابق وزیر اعظم کی میڈیا ٹاک
شائع 17 فروری 2024 11:56am

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کوئی بھی خود کو اقتدار کے لائق نہیں سمجھ رہا، جو بھی کمپرومائز کرے گا وہی اقتدار میں آئے گا۔ چوتھی حکومت بھی آرہی ہے۔ امید ہے حکومت جلد بن جائے گی۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم نے کہا میں یہ سمجھتا ہوں فارم 47 نے فارم 45 کو پچھاڑ دیا۔

ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن پی ڈی ایم کے صدر ہیں اور ایسا لگتا نہیں کہ انہوں نے پی ڈی ایم کو چھوڑا ہے۔

ایک سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ یہ کس طور معلوم ہوسکے گا کہ کس نے کسے ووٹ دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کمال یہ ہے کہ فارم 47 پہلے بن گیا اور فارم 45 بعد میں۔ میرا رابطہ صرف آزاد امیدواروں سے ہو رہا ہے۔ م

یں نے پہلے ہی مبارکباد دے دی تھی کہ آپ لوگ جیت گئے ہیں۔ میں نے الیکشن نہ کرانے کا بھی وعدہ کیا تھا۔

ایک سوال پر سابق وزیر اعظم نے کہا میں نے خبردار کیا تھا کہ آگے کا راستہ تیار کیے بغیر انتخابات کروائے گئے تو صرف انتشار پیدا ہوگا اور وہی ہو رہا ہے۔ ملک کے بنیادی مسائل حل کرنے کے لیے انتشار ختم کرنے پر توجہ دینا ہوگی۔ میں انتخابات کو ملک میں خرابی کا سبب سمجھتا ہوں۔ سب سے پہلے ملک کے بنیادی مسائل حل کرنے کی بات ہونی چاہیے۔ انتخابی مہم کے دوران دنیا بھر کی باتیں کی گئیں، ملک کے مسائل حل کرنے پر بات نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں :

’وفاقی حکومت ہمیں نہیں لینی چاہیے، نواز شریف کو تجویز‘ ن لیگ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ق لیگ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن سے بڑے عہدے کی طلبگار

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشترکہ حکومت سازی پر اتفاق ہوگیا

Shahid Khaqan Abbasi

FORMATION OF GOVERNMENT

RACE FOR POWER

Rawalpindi Commissioner Exposé

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div