Aaj News

بدھ, مئ 01, 2024  
22 Shawwal 1445  

اوپن اے آئی سورا: الفاظ کو انتہائی حقیقی ویڈیوز میں تبدیل کرنیوالی انقلابی ایجاد کیا ہے؟

چیٹ جی پی ٹی نے ویڈیوز کے لیے نیا ماڈل تیار کر لیا
اپ ڈیٹ 18 فروری 2024 02:16pm

ٹیکنالوجی کی دنیا میں جہاں جدت آتی جا رہی ہے، اسی طرح اب محض چند منٹ میں آپ بنا کچھ کرے ویڈیو بنا سکتے ہیں، ایسا ہی کچھ چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی نے کیا ہے، جو سب کی توجہ خوب سمیٹ رہی ہے۔

چیٹ جی پی ٹی بنانے والے کمپنی OpenAI کی جانب سے اب ایک اور نیا شاہکار متعارد کرایا گیا ہے، جس میں اب صارف اور ڈیجیٹیل میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد باآسانی ویڈیو کو بھی بنا سکتے ہیں۔

OpenAI نے اس سے قبل کانٹینٹ کی دنیا میں طوفان برپا کر دیا تھا، چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے کئی موضوعات پر محض چند الفاظ دینے پر پورا موضوع آپ کو مل سکتا تھا۔

چاہے آپ کو کسی تاریخی عمارت پر معلومات حاصل کرنی ہو، یا پھر دنیا میں کیا چل رہا ہے، اس حوالے معلومات لینی ہوں یا پھر کسی بھی قسم کی انفارمیشن حاصل کرنی ہو، چیٹ جی پی ٹی کئی لحاظ سے کارآمد ثابت ہوا ہے، لیکن ایک منفی پہلو یہ بھی ہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں محض 2022 تک کا ڈیتا موجود ہے، جس کی بنا پر وہ جواب دیتا ہے۔

لیکن اب اسی کمپنی نے Sora کے نام سے ایک اور پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جو کہ ویڈیوز بنانے والے صارفین کو آسانی فراہم کر سکتا ہے۔

OpenAI کا SORA ماڈل کو آپ جو بھی Prompt یعنی جو بھی لکھ کر دیں گے وہ اسی حساب سے ویڈیو بنا کر آپ کو پیش کر سکتا ہے۔

Prompt میں آپ یہ لکھ سکتے ہیں کہ ایک اسٹائلش خاتون بلیک لباس پہنے نیو یارک سٹی کی سڑک پر چہل قدمی کر رہی ہے، بل بورڈز کی روشنیاں موجود ہیں، جبکہ سڑک پر بارش کا پانی بھی ہے۔

Sora ماڈل آپ کو اسی منظر کشی کو ویڈیو کی صورت میں پیش کر دے گا

گرافکس کے شاہکار کے ساتھ ان ایڈیٹ شدہ ویڈیوز کی خاص بات یہ بھی ہے کہ وہ مناظر بھی Sora آپ کو فراہم کر سکتا ہے جو کہ شاید باآسانی آپ کو میسر نہ ہوں، جیسے کراچی میں بیٹھ کر مصر کے شاٹس، یا پھر فرانس کے آئفل ٹاور کے شاٹس۔

ایک صارف تنویر اعوان کی جانب سے پوسٹ میں بھی اسی حوالے سے بتایا گیا تھا کہ کس طرح چیٹ جی پی ٹی کا یہ ماڈل ویڈیوز بنانے کے لیے مدد فراہم کر سکتا ہے۔

ChatGPT

VIDEO MAKING

SORA

SORA TOOL

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div