Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

انتخابات میں مبینہ دھاندلی، پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کا مشترکہ جدوجہد کا اعلان

انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ
شائع 18 فروری 2024 08:08pm
فوٹو ۔۔۔ فائل
فوٹو ۔۔۔ فائل

سندھ میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کی ملاقات میں اتفاق کرلیا گیا۔

کراچی میں جی ڈی اے کے مرکزی رہنما صدرالدین راشدی سے حلیم عادل شیخ کی ملاقات کے موقع پر صفدرعباسی، سردار رحیم، نند کمارگوکلانی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

ملاقات میں انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف جاری احتجاج پر بات چیت کی گئی۔ پی ٹی آئی نے 20 فروری کو مورو میں جی ڈی اے کے دھرنے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ الیکشن سپریم کورٹ کے فیصلے پر کروائے گئے، انتخابی دھاندلی کی انکوائری کیلئے جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے آئندہ رابطے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا۔

جی ڈی اے اور پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر اور ممبران سے مستعفی ہونے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس موقع پر سردار عبدالرحیم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

سیکریٹری اطلاعات جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ ملاقات میں جلد مشترکہ اپوزیشن کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا۔

protest

Pakistan Politics

Election Commission of Pakistan (ECP)

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div