Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

حج کے دوران بھیک مانگنے والوں کو کتنی سزا ہوگی

سعودی حکام نے سخت اعلان جاری کردیا
شائع 18 فروری 2024 08:34pm

سعودی عرب نے حج کے موسم میں بھیک مانگنے والے عازمین کو سات سال تک قید کی سزا کا اعلان کیا ہے۔

عرب خبر رساں ادارے ”گلف نیوز“ کے مطابق یہ اعلان سعودی پبلک پراسیکیوشن نے ”ایکس“ پر جاری ایک پوسٹ میں کیا۔

پوسٹ میں عازمین حج کو غیر مجاز فنڈ ریزنگ سرگرمیوں یا بھیک مانگنے میں ملوث ہونے کے حوالے سے خبردار کیا گیا ہے۔

سعودی حکام کے مطابق، حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں سات سال قید اور 50 لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں شامل ہیں۔

7 برس سے لاپتہ پولیس اہلکار بھکاری گینگ کے قبضے سے بازیاب

سعودی پبلک پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ مجاز اتھارٹی سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر چندہ مانگنا سختی سے منع ہے۔

اتھارٹی نے مالی فوائد کے لیے دھوکہ دینے یا گمراہ کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

Saudi Arabia

Hajj

Hajj 2024

HAJJ AND UMRAH

Hajj Begging

Beggars During Hajj

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div