Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

مریم نواز کو بلٹ پروف گاڑیوں اور پولیس اسکواڈ کی فراہمی پر ن لیگ کی وضاحت

مریم اورنگزیب نے وضاحتی بیان جاری کردیا
شائع 18 فروری 2024 10:31pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بلٹ پروف گاڑیوں اور پولیس اسکواڈ کی فراہمی کی تردید کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے لکھا کہ مریم نواز کو دو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرنے کی خبر غلط ہے۔

ن لیگی ترجمان نے مزید لکھا کہ مریم نواز کو چار پولیس اسکواڈ کی فراہمی کی خبروں میں بھی صداقت نہیں، جیمر وہیکل، ٹریفک وارڈن ملنے کی خبر بھی غلط ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے بعد سے ہی مریم نواز پنجاب حکومت کے بیوروکریٹس اور سیکریٹریز سے صوبے کے حوالے سے میٹنگ بھی کر چکی ہیں۔

روایتی طور پر جب اکثریت لینے والی جماعت کے وزیراعلیٰ نامزد کرتی ہے تو نگراں حکومت سیکیورٹی فراہم کرتی ہے۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ ن لیگ کی رہنما کو دو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں، ٹیکنالوجی سے لیس ان گاڑیوں میں جیمرز بھی نصب ہیں، مریم نواز کو چار پولیس اسکواڈز، ٹریفک پولیس کا پائٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔

Maryam Nawaz

Marriyum Aurangzeb

Security Squad

Bullet Proof Cars

Police Squad

Jammers Vehicle

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div