Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بیلٹ پیپرز پر عمران خان کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے بڑا دعویٰ

بیلٹ پیپرز اب بھی چھاپے جا رہے ہیں
شائع 19 فروری 2024 02:09pm

پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کے ٹؤئٹر ہینڈل سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے ایک بڑا دعویٰ کیا گیا ہے۔

اتوار کے روز عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے کہا گیا کہ الیکشن کے دس دن بعد بھی منظم دھاندلی جاری ہے اور لاہور میں مسلم لیگ ن کے رہنما احسان کے ملکیتی پرنٹنگ پریس میں نواز شریف اور ان کے خاندان دیگر افراد کے حلقوں کے لیے جعلی بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں تاکہ ریکارڈ میں ردوبدل کیا جا سکے۔

عمران خان کے ٹوئٹر ہینڈل سے کی جانے والی ٹوئیٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی ہے اور دعویٰ کیا گیا ہےکہ ایک صحافی پرنٹنگ پریس میں اس حقیقت کو بے نقاب کر رہا ہے۔

عمران خان کے اکاؤنٹ سے مطالبہ کیا گیا کہ ہم ایک بار پھر مطالبہ کرتے ہیں کہ فارم 45 کی بنیاد پر نتائج فوری طور پر جاری کیے جائیں۔

ویڈیو میں موجود شخص کا کہنا ہے کہ وہ لکشمی چوک پر پرنٹنگ پریس میں موجود ہیں جس میں 8 فروری کو (مانسہرہ این اے 15) جس الیکشن میں نواز شریف ہار گئے ہیں اس کے بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

imran khan

Election 2024

ballot papers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div