Aaj News

جمعہ, اکتوبر 11, 2024  
07 Rabi Al-Akhar 1446  

سندھ: خیرپور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا
شائع 19 فروری 2024 03:20pm

سندھ کے ضلع خیر پور میں گیس کے نئے ذخائر دریافت کر لیے گئے۔

آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے سندھ میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔

او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ سندھ کے ضلع خیر پور سے گیس دریافت ہوئی ہے۔ حکام کے مطابق اس حوالے سے خیرو ویل ون کی 3 ہزار 762 میٹر تک کھدائی کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر یومیہ 1 کروڑ 43 لاکھ مکعب گیس ملنے کا تخمینہ ہے اور ان ذخائر سے یومیہ 93 بیرل خام تیل حاصل ہوگا۔

PTI Sindh

Khairpur

OGDCL

new reserves