Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

چار دن سے کالام کے سیاحتی مقام پر پھنسے سیاحوں کو نکال لیا گیا

بارش اور برفباری میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن
اپ ڈیٹ 22 فروری 2024 10:37pm

کالام کے سیاحتی مقام پلوگاہ پر گزشتہ روز لاہور سے تعلق رکھنے والے 11 پھنسے ہوئے سیاحوں کا نکال لیا گیا ہے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کیا۔

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری کے بعد سیاحتی مقامات پر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

سیر و تفریح کیلئے جانے والے لاہور کے شہری بھی کالام کے سیاحتی مقام پلوگاہ ویلی میں پھنس گئے۔

برفباری کے باعث چار دن سے پھنسے سیاحوں نے انتظامیہ سے فوری مدد کی اپیل کی تھی۔

آج نیوز کو دستیاب فوٹیج میں ایک کھدائی کرنے والی مشین کو برف سے ڈھکی سڑک کے ایک حصے کو صاف کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

چار دن سے پلوگاہ میں پھنسے لاہور سے تعلق رکھنے والے 11 مرد سیاحوں جو آج نیوز کے خبر پر ریسکیو کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر بحرین سکندر خان نے آج نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پتا چلنے پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ٹھیکیدار کے ذریعے سڑک سے برف ہٹاکر سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے اور انہیںمحفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیاحوں میں کوئی خاتون یا بچے نہیں تھیں، سیاحوں سے بار بار رابطے کے باوجود رابطہ نہ ہوسکا البتہ مقامی ذرائع کے مطابق سیاح چھوٹے سے چوپال نما ہوٹل میں تھے۔

کالام ایک وادی ہے جو صوبے میں وادی سوات کے بالائی حصے میں مینگورہ سے 121 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ آج نیوز کے نمائندے نے بتایا کہ علاقے میں تقریباً پانچ فٹ برف پڑی ہے۔

منگل کو ضلعی انتظامیہ کے افسران اور چترال لیویز کے اہلکاروں نے دیر کی جانب پھنسے ہوئے مسافروں کو بچایا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق، چترال میں لواری ٹنل دو فٹ تک برف باری کے نتیجے میں تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

لوئر چترال پولیس نے پشاور سے چترال اور چترال سے ذیلی اضلاع جانے والے مسافروں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے۔

انہوں نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے سفر کے دوران احتیاط برتیں، اور گاڑیوں کے ٹائروں میں برف کی زنجیریں استعمال کریں تاکہ پھسلن والی سڑکوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے بچا جاسکے۔

چترال سائیڈ کی سڑک کو کلیئر کر دیا گیا ہے تاہم دیر کی جانب برف باری نمایاں ہے جس کی وجہ سے سڑک مکمل طور پر بند ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد اور گر د و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان اور بالاکوٹ میں بارش اور برفباری متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کالام میں 3 فٹ، چترال اور مالم جبہ میں 3 فٹ تک برف پڑ چکی ہے، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی 08 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ دیر کا درجہ حرارت منفی 2 اور چترال کا درجہ حرارت منفی 1 ڈگری تک گر گیا۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں

بارشیں برسانے والا نیا مغربی سسٹم ملک میں داخل

ملک بھر میں مزید بارشوں کے لیے تیار رہیں

وادی کاغان سمیت بالائی علاقوں میں برفباری

بارش اور برفباری میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری

بارش اور برفباری میں پاک فوج کا ریسکیو آپریشن جاری ہے، بارش اور برفباری کے باعث ری لوکیٹڈ قراقرم ہائی وے کے 9 مختلف مقامات پر سڑکیں بلاک ہوگئیں۔

سڑکیں بلاک ہونے کے نتیجے میں شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے 1055 مسافروں کو لے کر آنے والی تقریباً 95 گاڑیاں میں پھنس گئیں، 80 سے زائد پھنسے مسافروں بشمول خواتین اوربچوں کو کھانا فراہم کیا گیا۔

پاک فوج متاثرہ علاقوں میں 300 ڈرونز کے ذریعے فضائی نگرانی کررہی ہے، اب تک تمام گاڑیوں بشمول مسافروں کو بحفاظت ریسکیو کرلیا گیا جبکہ مسافروں نے کامیاب ریسکیو آپریشن پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔

آر کے کے ایچ کے مختلف علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور چٹانیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ متاثرہ مقام پر شہریوں کو احتیاط برتنے کی تاکید بھی کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں 4 روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا

آزاد کشمیر میں 4 روز سے جاری بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا، برفباری اورلینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکیں بحال نہ ہوسکیں۔

وادی لیپہ اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں سمیت برف سے متاثرہ دیہی علاقوں کا زمینی رابطہ تاحال منقطع ہے جبکہ بجلی، ٹیلی فون اور انٹر نیٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہے۔

سخت سردی میں علاقہ مکین گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے جبکہ معمولات زندگی بھی ٹھپ ہو کر رہ گئی۔

محکمہ شاہرات نے سڑکوں کی بحالی کا کام تیز کر دیا، وادی نیلم اور وادی لیپہ برفباری تودے گرنے کے نتیجہ میں سڑکوں کی بحالی میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

azad kashmir

Cold Weather

اسلام آباد

punjab

KPK

Met Office

Rain

sindh

snowfall

rainy weather

Rain prediction

snow fall

Snowfall Prediction

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div