Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
24 Shawwal 1445  

بلوچستان اسمبلی میں مخصوص نشستوں کیلئے صرف مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم کی جائیں گی، الیکشن کمیشن

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروانے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا
شائع 22 فروری 2024 05:37pm

الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ (ن) کی بلوچستان اسمبلی میں خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف ن لیگ کے مرکزی صدر کی فراہم کردہ فہرستیں ہی تسلیم کی جائیں گی، صدر ن لیگ بلوچستان کی فراہم کردہ فہرستیں تسلیم نہیں کی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں لکھا کہ ریٹرننگ افسر مرکزی صدر ن لیگ کی فراہم کردہ فہرست جاری کرے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کل طلب، پی ٹی آئی کے بغیر وزیراعلیٰ کا انتخاب متنازع ہونے کا خدشہ

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن میں درخواست پیٹرک سینٹ مسیح نے دائر کی تھی، درخواست گزار کی جانب سے حافظ احسان احمد کھوکھر بطور وکیل پیش ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے 16 فروری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر کی جانب سے الگ فہرست جمع کروانے پر تنازعہ پیدا ہوا تھا۔

balochistan assembly

reserved seats

PMLN Reserved Seats

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div