Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

کوئی جبر ایم کیو ایم کو نہیں ہرا سکا، خالد مقبول صدیقی

اردو کو رائج کرنے کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کیلئے تحریک چلائیں گے، کنوینئرایم کیوایم
شائع 24 فروری 2024 10:01pm
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

کنوینئرایم کیوایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ کوئی جبرایم کیو ایم کو نہیں ہرا سکا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 25 فروری کو اردو زبان کا دن منایا جاتا ہے، اتوار کو شب برات کی وجہ سے آج یہ دن منایا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اردو زبان ہماری شناخت ہے، جو دنیا کی دوسری بڑی رابطےکی زبان ہے، یہ تاریخ، عہد، رزق، جہد کی زبان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اردو وقت کے ساتھ پھیلتی اور بڑھتی جارہی ہے، بھارت میں بھی فلمیں ہندی میں نہیں، اردومیں بنتی ہیں۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اردو کو رائج کرنے کا حکم دیا تھا، عدالت عظمیٰ کے فیصلے پرعملدرآمد کیلئے تحریک چلائیں گے۔

MQM Pakistan

Pakistan Politics

election 2024 results

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div