Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بھارتی وزیراعظم غوطہ خوری کا لباس پہن کر زیرآب مندر میں پوجا کرنے پہنچ گئے

مودی اپنے ساتھ مور کے پروں کو بھی لے کر گئے
شائع 25 فروری 2024 08:41pm

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پوجا کرنے کیلئے سمندر کی گہرائیوں میں اتر گئے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نریندر مودی نے گجرات کے شہر دوارکا میں سمندر کے اندر اس جگہ پر پوجا کی جہاں ”دوارکا نگری“ نامی غرق آب قدیم شہر ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس تجربے نے مجھے ہندوستان کی روحانی اور تاریخی جڑوں سے ایک نادر اور گہرا تعلق پیش کیا۔

مودی سرکار کسانوں کا احتجاج کچلنے پر تُل گئی، سوشل میڈیا بند

وزیراعظم مودی نے زیر آب شہر دوارکا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ اپنے ساتھ مور کے پروں کو بھی لے کر گئے کو انہوں نے سمندر میں مندر میں پیش کیے۔

انہوں نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں لکھا، ’غرق آب دوارکا شہر میں پراتھنا کرنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔ میں نے روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا‘۔

Narendra Modi

Dwarka

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div