Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

پی ایس ایل میچز: کراچی ٹریفک پولیس نے روٹس کا اعلان کر دیا

میچز کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا
اپ ڈیٹ 28 فروری 2024 09:38am

پاکستان سپُر لیگ کے میچز کے حوالے سے کراچی میں ٹریفک روٹس سامنے آ گئے ہیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 28 فروری سے پی ایس ایل کے میچز ہونے جا رہے ہیں۔

ملتان اور لاہور کے بعد کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپُر لیگ کی 6 ٹیمز آمنے سامنے آنے والی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 9 کے کُل 12 میچز کھیلے جائیں گے جو کہ 28 فروری سے 18 مارچ تک جاری رہیں گے۔

کراچی میں شیڈول 5 میچز شام 7 بجے جبکہ 7 میچز رات 9 بجے کھیلیں جائیں گے۔

اس حوالے سے کراچی ٹریفک پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہیں، جس کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم جانے والے روڈ بند رہیں گے۔

میچز کے دوران سہراب گوٹھ سے نیپا، لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر، جبکہ پیپلز چورنگی سے یونی ورسٹی روڈ، کارساز سے اسٹیڈیم، ملینیم سے نیو ٹاؤن اور اسٹیڈیم سگنل اور حسن اسکوائر، تمام قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

جبکہ میچز کے دوران جو شائقین کارساز، ملینیم اور نیو ٹاؤن آ رہے ہیں، ان کے لیے پی ایس بی کوچنگ سینٹر/ چائنہ گراؤنڈ میں پارکنگ مختص کی گئی ہے۔

PSL

karachi

national stadium

sports

Pakistan Super League

Traffic Route

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div