Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

مسلم ممالک میں رمضان کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟

مقدس مہہینے کا آغاز کس تاریخ سے ہونے کا امکان ہے؟
شائع 26 فروری 2024 07:48pm

دنیا ملک بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری کر رہے ہیں، اس حوالے سے زیادہ تر اسلامی ممالک میں 10 مارچ بروز اتوار کو مقدس مہینے کا ہلال نظر آنے کا امکان ہے۔

گلف نیوز کے مطابق بین الاقوامی فلکیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو صبح نو بجے چاند کی پیدائش ہوگی، اسلامی دنیا کے تقریباً تمام خطوں میں سورج غروب کے بعد چاند کے دکھنے کا امکان ہے۔

اسی پیشگوئی کے ساتھ، زیادہ تر مسلم ممالک میں پیر 11 مارچ کو رمضان المبارک کا آغاز ہوگا۔

تاہم، اس بات کا امکان ہے کہ کچھ خطوں میں 10 مارچ کو ہلال نظر نہیں آئے گا، جس کی بنیاد پر سائنسی تحقیق میں مرئیت کے مختلف معیارات بیان کیے گئے ہیں۔

متعدد اسکالرز اور فلکیاتی رصد گاہوں جیسے SAAO اور محققین یالوپ اور اودے کے مطابق، 10 مارچ کو پورے عرب اور اسلامی دنیا میں ہلال آنکھ یا ٹیلی سکوپ کے استعمال سے نظر نہیں آئے گا۔

تاہم، ٹیلی سکوپ کے استعمال سے امریکہ کے کچھ حصوں، خاص طور پر مغربی علاقوں میں ہلال کو نظر آنے میں مدد مل سکتی ہے۔

اسلامی دنیا کے جن ممالک میں چاند دیکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے، ان میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ بروز منگل سے ہونے کا امکان ہے۔

Ramadan

Moon sighting

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div