Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

الیکشن کمیشن نے صدر کے انتخابی شیڈول کی تاریخ دے دی

امیدوار کب تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے؟
اپ ڈیٹ 27 فروری 2024 09:18pm

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے کاغذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آرٹیکل 41 کی شق 4 کے مطابق صدر مملکت کا انتخاب عام انتخابات کے انعقاد کے بعد 30 روز کے اندر کروانا لازم ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 اور 130 کے تحت اسمبلیوں کی پہلی نشست انتخابات کے بعد 21 ایام میں لازمی بلائی جانی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 29 فروری 2024 کو تمام اسمبلیاں وجود میں آجائیں گی، جس کے بعد صدر کے انتخاب کیلئے مطلوبہ الیکٹورل کالج کی تکمیل ہوجائے گی، الیکشن کمیشن یکم مارچ کو صدر کے انتخاب کا شیڈول اور پبلک نوٹس جاری کرے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق 2 مارچ دن بارہ بجے تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ صدر مملکت کے انتخاب کے خواہش مند امیدوار آج سے غذات نامزدگی حاصل کرسکتے ہیں۔

Election Commission of Pakistan (ECP)

President Election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div