Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

بابر اعظم کی ہم شکل دلہن نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا

لوگوں نے دلہن کو پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دے دیا
شائع 28 فروری 2024 09:53pm

دنیا میں بہت سے افراد ایسے ہیں جن کے چہرے ایک دوسرے کے ساتھ اتنے مشابہہ ہیں کہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، بعض اوقات تو مرد اور خواتین کے چہرے بھی مماثل ہوتے ہیں، اس حوالے سے ایک کہاوت بھی مشہور ہے کہ دنیا میں ایک انسان کے سات روپ ہوتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ بھارت میں ہوا جہاں ایک دلہن کی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر شیئر کی گئیں تو لوگوں نے انہیں پاکستانی کرکٹر بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دے دیا۔

بھارتی ویب سائٹ ”دکن ہیرالڈ“ کے مطابق میک اپ آرٹسٹ جنوبی بھارت سے تعلق رکھنے والی دلہن کی شادی کا فوٹو شوٹ شیئر کیا تو لوگوں نے دلہن کو بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا۔

دلہن کی وائرل ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں ان کے چہرے کے خدوخال بابر اعظم سے ملتے جلتے دکھائی دیتے ہیں۔

تصاویر اور ویڈیوز میں صاف اندازہ ہوتا ہے کہ دلہن کی شکل بابر اعظم سے بہت زیادہ مشابہت رکھتی ہے۔

صارفین کے مطابق دونوں کے آئی بروز بھی تقریباً ایک جیسے ہیں لیکن باقی چہرہ زیادہ تر ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے۔

کچھ افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ دلہن کے روپ میں نظر آنے والا بابر اعظم ہی ہے، وہ پارٹ ٹائم ایسا کام کر رہے ہیں۔

کچھ صارفین نے دلہن کی شکل بابر اعظم جیسی ہونے کو میک اپ کا شاخسانہ قرار دیا اور کہا کہ یہی تو میک اپ کا کمال ہوتا ہے۔

جہاں زیادہ تر افراد نے دلہن کو بابر اعظم کا فیمیل ورژن قرار دیا، وہیں بعض افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ دلہن کی شکل عمر اکمل سے بھی ملتی ہے۔

babar azam

Doppelganger

Babar Azam’s Twin Bride

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div