Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

جے یو آئی کے بعد اے این پی بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار

اے این پی کے اراکین کسی انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے، اسفندیار ولی
شائع 29 فروری 2024 07:59pm

جمیعت علماء اسلام (ف) کے بعد عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے بھی پارلیمانی انتخاب سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان سیاسی جماعتوں سے نالاں ہیں، اسی وجہ سے انہوں نے پارلیمانی انتخابات کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسفند یار ولی کا کہنا ہے کہ ہم ملک میں سویلین بالادستی، جمہوریت اور پارلیمان کی مضبوطی چاہتے ہیں، اے این پی کے اراکین کسی انتخابی عمل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابات میں جس طرح پیسوں کا استعمال کیا گیا اس کی نظیر نہیں ملتی۔

انہوں ے کہا کہ پارٹی موجودہ حالات میں صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں کسی کو رائے دینے کے حق میں نہیں، موجودہ اکثریتی جماعتوں نے عہدوں کے آفرز بھی کئے لیکن اے این پی اقتدار یا سیٹوں کی سیاست نہیں کرتی، اے این پی کا اصولی موقف یہی ہے کہ پہلے مینڈیٹ چوروں سے مینڈیٹ لے کر حقیقی نمائندوں کو دیا جائے۔

اسفندیار ولی خان نے کہا کہ باہمی مشاورت سے پارلیمان کے اندر کردار کے حوالہ سے مزید فیصلے بعد میں کئے جائیں گے۔

ANP

Asfandyar Wali Khan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div