Aaj News

ہفتہ, جولائ 27, 2024  
20 Muharram 1446  

فافن نے پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کردی

سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں، فافن
شائع 29 فروری 2024 08:09pm

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما سول سوسائٹی گروپس کو سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

فافن کی اجنب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں اور آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

واضح رہے کہ شعیب شاہین نے اپنے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ فافن اور فوٹن مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو استعفا دے دینا چاہیے۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ فافن سمجھتا ہےموجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چاہیے۔

فافن نے کہا کہ آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔