Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

ایک سال کے دوران 4,213 بچوں سے زیادتی کے واقعات

کیسز میں بچوں کی عمریں 6 سال سے 15 سال تک کے درمیان کی ہیں
شائع 01 مارچ 2024 05:04pm
آرٹ ورک — آج ڈیجیٹل
آرٹ ورک — آج ڈیجیٹل

پاکستان میں سال 2023 میں بچوں سے زیادتی کے 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، این جی او کی رپورٹ نے نیا انکشاف کر دیا ہے۔

جمعے کے روز این جی او ’ساحل‘ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں سال 2023 میں پاکستان میں بچوں کے ساتھ پیش آئے واقعات کے حوالے سے بتایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے 4 ہزار 213 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جن میں پُر تشدد واقعات سمیت زیادتی کے کیسز بھی شامل ہیں۔

این جی او کی رپورٹ کے مطابق ملک میں روزانہ 11 بچے زیادتی کا شکار ہو رہے ہیں، جبکہ کُل رپورٹڈ کیسز میں سے 2 ہزار 251 یعنی 53 فیصد متاثرین میں لڑکیاں شامل ہیں جبکہ 1 ہزار 962 یعنی 47 فیصد لڑکے شامل ہیں۔

دوسری جانب رپورٹ کیے گئے کیسز میں بچوں کی عمریں 6 سال سے 15 سال تک کے درمیان کی ہیں، جن میں زیادہ تر تعداد کم عمر لڑکوں کی ہے۔

جبکہ اسی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے، 5 سال اور اس سے کم عمر کے بچے بھی زیادتی کا نشانہ بنے ہیں، زیادتی کا شکار بچوں کے جاننے والے ہی ملوث پائے گئے ہیں۔

children

Rape Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div