Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلامی ممالک میں رمضان کا آغاز کب سے

مسلم ممالک میں پہلے روزے اور چاند سےمتعلق ماہرین فلکیات کی مختلف رائے
شائع 02 مارچ 2024 02:44pm

مسلم ممالک میں پہلے روزے اور چاند کے حوالے سے ماہر فلکیات مختلف رائے رکھتے ہیں۔

عرب میڈیا کی جانب سے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ 11 فروری کو شعبان کے مہینے کی شروعات کے بعد متعدد اسلامی ممالک 10 مارچ کو رمضان کا چاند دیکھنے کی تیاری کریں گے۔

ماہرین فلکیات اس حوالے سے کہتے ہیں کہ 10 مارچ کے دن مرکزی کنکشن صبح 9 بجے ہوگا، اس طرح کئی اسلامی ممالک میں سورج غروب ہونے کے بعد ہی چاند کے دکھائی دینے کی امید ہے۔

گلف نیوز کے مطابق کئی ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ 10 مارچ کو عرب اور اسلامی ممالک میں چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

جبکہ اسلامی ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز 12 مارچ یعنی منگل کو ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب اماراتی آسٹرونومیکل سوسائٹی کے چئیرمین ابراہیم الجروان نے تصدیق کی کہ اگلے رمضان سے ماہ مبارک موسم سرما میں آئے گا۔

جبکہ 2031 کا رمضان موسم سرما میں آخری رمضان ہو سکتا ہے

Ramadan

Arab countires

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div