Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کینسر اسپتال قائم کرنے کا اعلان

مریم نواز نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری دے دی
شائع 02 مارچ 2024 06:00pm
فوٹو ۔۔۔ این این آئی
فوٹو ۔۔۔ این این آئی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے پنجاب کے ہر شہری کے لئے علاج کی بہتر سہولتیں یقینی بنانا ان کاعزم ہے۔ ہر اسپتال میں میرٹ پر ایم ایس لگائے جائیں گے، کرپشن پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔

لاہور میں شعبہ صحت سے متعلق اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نوازنے کہا کہ غریب آدمی کو کینسر کےعلاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کےلئے خصوصی اسپتال قائم کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی سہولتیں ان کی دہلیز پر دینے کے لئے پائلٹ پراجیکٹ لاہور سے شروع کیا جائےگا۔

مریم نواز نے افسران کو ہدایت کی کہ کوئی اسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ، ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔ اسپتالوں میں عوام کی رہنمائی کے لئے اردو سائن بورڈز اورفرشی ایرو لائننگ لگائے جائیں۔

وزیر اعلیٰ نے شفافیت یقینی بنانے کےلئے ہیلتھ ایڈوائزری کونسل تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے عوام کو مفت ادویات کی فوری فراہمی یقینی بنانے کی منظوری بھی دی۔

اجلاس میں ہر ضلع میں ہارٹ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے علاج کے لئے میڈیکل سینٹر کے قیام کے لئے تجاویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔

punjab

Political Parties

CM Punjab Maryam Nawaz

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div