Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

اب آپ واٹس ایپ سے دیگر ایپلی کیشنز پر بھی پیغامات بھیج سکیں گے

آپ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلیگرام اور سگنل جیسی ایپس پر پیغامات بھیج سکتے ہیں
شائع 03 مارچ 2024 05:41pm

گزشتہ چند مہینوں میں میسیجنگ پلیٹ فارم ”واٹس ایپ“ نے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے ہیں، واٹس ایپ کے ویب ورژن کے لیے چیٹ لاک پر کام کرنا ہو یا صارفین کو دوسروں کی پروفائل فوٹوز کے اسکرین شاٹس لینے سے روکنا ہو، واٹس ایپ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کئی اقدامات کر رہا ہے۔

اور اب، واٹس ایپ جلد ہی صارفین کو دوسرے پلیٹ فارمز پر بھی پیغامات بھیجنے کا آپشن بھی دینے والا ہے۔

مثال کے طور پر، آپ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹیلیگرام اور سگنل جیسی ایپس پر پیغامات بھیج سکتے ہیں۔

تاہم،کونسی ایپس اس فیچر کو سپورٹ کریںب گی وہ ابھی تک آفیشل نہیں کیا گیا ہے۔

واٹس ایپ کا نیا فیچر

واٹس ایپ کے حوالے سے خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ”ڈبلیو اے بیٹا انفو“ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کرائے گا، جس کی ورژن 2.24.6.2 کے طور پر نشان دہی کی گئی ہے۔

یہ اپ ڈیٹ تھرڈ پارٹی چیٹس کو منظم کرنے کے لیے ڈیزائن کردہ ایک نئے فیچر کی طرف اشارہ کرتی ہے۔

قبل ازیں، واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ کے لیے بیٹا ورژن 2.24.5.18 میں چیٹ انٹرآپریبلٹی فیچر پر کام کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گوگل پلے اسٹور سے 2.24.5.20 بیٹا اپ ڈیٹ کی تازہ ترین جانچ سے پتہ چلتا ہے کہ واٹس ایپ تھرڈ پارٹی چیٹس کے لیے فعال طور پر ایک وقف شدہ چیٹ انفارمیشن اسکرین تیار کر رہا ہے۔

یہ اپڈیٹ صارفین کو کنٹرول دے گی کہ آپ کون سی ایپس پر اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے میسیج بھیج سکتے ہیں۔

تاہم، یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ واٹس ایپ کے اندر تھرڈ پارٹی چیٹس کے ساتھ کچھ حدود ہوں گی۔

مثال کے طور پر، تھرڈ پارٹی ایپس پر مشتمل گروپ چیٹس کو سپورٹ نہیں کیا جائے گا، اور ان ایپس کے ساتھ کال کرنا بھی ممکن نہیں ہوگا۔

ابتدائی طور پر، تھرڈ پارٹ ایپس کی چیٹس کے ساتھ موافقت ٹیکسٹ پیغامات تک محدود ہو سکتی ہے، لیکن مستقبل کے اپ ڈیٹس ان صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کے پاس انٹرآپریبلٹی سروس کو مینوئل طور پر ایکٹیویٹ کرنے کا اختیار ہوگا کیونکہ یہ فیچر اختیاری ہوگا۔

WhatsApp

WHATSAPP NEW FEATURE

Messages to third party apps

WhatsApp New Update

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div