Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

بالاج قتل کیس: قاتل مالشیا تھا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کی لاہور میں پریس کانفرنس
شائع 04 مارچ 2024 03:23pm

ٹیپو ٹرکاں والا کے بیٹے بالاج ٹیپو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بالاج کو قتل کرنے والا شخص مالشیا تھا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفتاب پھلروان کے مطابق لاہور میں شوٹر کی کمی وجہ سے مالشیے سے کام لیا گیا،مالشیا نے بالاج ٹیپو کے قریب جا کر اوپر سے فائر مارے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا مذید کہنا تھا کہ شہر میں گینگ وار کے لئے شوٹرز میں کمی پولیس کی کامیابی ہے پولیس یا تو شوٹرز کو پکڑ چکی یا باقی شہر سے فرار ہوچکے ہیں جبکہ کیس کی مذید تفتیش جاری ہے،جلدکیس کومکمل کرلیاجائے گا۔

یاد رہے امیر بالاج ٹیپو کو 18 فروری کو سابق ڈی ایس پی اکبر اقبال کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا جبکہ مقتول امیر بالاج ٹیپوکے محافظوں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر مارا گیا تھا۔

امیر بالاج ٹیپو کے والد ٹیپو ٹرکاں والا کو بھی2010 میں درینہ دشمنی کی پاداش میں قتل کر دیا گیا تھا۔

press conference

lahore police

Target Killing

Crime

Lahore Crime

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div