Aaj News

ہفتہ, مئ 11, 2024  
02 Dhul-Qadah 1445  

خواتین کا عالمی دن: 2024 کی تھیم سامنے آگئی

خواتین کا عالمی دن کیسے منایا جاتا ہے، اس کی تاریخ کیا ہے؟
اپ ڈیٹ 04 مارچ 2024 09:51pm

ہر سال دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن 8 مارچ کو منایا جاتا ہے اور ہر سال کی طرح اس سال بھی یہ دن منایا جائے گا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی خواتین کے عالمی دن کی ایک تھیم (خیالیہ) مقرر کی گئی ہے۔

آٹھ مارچ کو ایک صدی سے زیادہ عرصے سے خواتین کے لیے ایک خاص دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کئی ممالک میں سڑکوں، بازاروں، دفاتر اور دیگر عوامی مقامات کو گلابی اور جامنی رنگوں سے سجایا جاتا ہے۔

تاہم، خواتین کے اس عالمی دن کی اصلیت کسی حد تک متنازع ہے۔ سرد جنگ کے دور میں، مغرب اور کمیونسٹ بلاک اس کی ابتدا کے بارے میں مختلف رائے رکھتے تھے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ 1909 میں اس وقت شروع ہوا، جب نیویارک میں سوشلسٹ خواتین اور ٹیکسٹائل ورکرز نے کم گھنٹے، زیادہ تنخواہ اور ووٹ ڈالنے کے مواقع کا مطالبہ کرتے ہوئے مارچ کیا۔

کچھ دوسرے ذرائع اس کی ابتداء کو فاشسٹ مخالف اور سوشلسٹ جرمن رہنما کلارا زیٹکن سے منسوب کرتے ہیں۔

زیٹکن، جو خواتین کے حقوق کی کارکن بھی ہیں، انہوں نے سب سے پہلے اس دن دنیا بھر میں چھٹی منانے کا خیال پیش کیا۔

انہوں نے 1910 میں کوپن ہیگن میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ایک کانفرنس میں یہ تجویز پیش کی، 17 مختلف ممالک کی خواتین نمائندوں نے متفقہ طور پر اس تجویز کی حمایت کی۔

یورپی کارکنوں نے بعد میں خواتین کے لیے اس دن کو منانا شروع کیا، ووٹ دینے اور قیادت کرنے کے حق، مساوی تنخواہ اور کام کی جگہ کے حقوق کا مطالبہ کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق ان ریلیوں میں دس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے شرکت کی۔

بعد ازاں، اقوام متحدہ نے 1975 میں اس دن کو نشان زد کرنا شروع کیا۔

خواتین کا عالمی دن کیسے منایا جاتا ہے؟

کئی سالوں کے دوران، خواتین کا عالمی دن بہت سے ممالک میں عام تعطیل میں بدل گیا ہے اور کچھ میں صرف خواتین کے لیے چھٹی ہے۔ اور یہ زیادہ تر ممالک میں ایک مقبول دن بن گیا ہے۔

روس جیسے کئی ممالک خواتین کے عالمی دن کو قومی تعطیل کے طور پر مناتے ہیں۔ کچھ ممالک جیسے چین میں، بہت سی خواتین اس موقع پر کام سے آدھے دن کی چھٹی لیتی ہیں۔

اٹلی میں خواتین کا عالمی دن (مقامی طور پر دی فیسٹا ڈیلا ڈونا کہلاتا ہے) میموسا کے پھولوں کے تبادلے کے ذریعے منایا جاتا ہے۔ اگرچہ یہ قطعی طور پر معلوم نہیں ہے کہ یہ رواج کیسے شروع ہوا، کچھ لوگ اس کی ابتدا دوسری جنگ عظیم کے بعد کے روم سے کرتے ہیں۔

امریکہ میں مارچ کا مہینہ خواتین کی تاریخ کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ہر سال مارچ میں، ایک صدارتی اعلان امریکی خواتین کی کامیابیوں کی یاد میں کیا جاتا ہے۔

2024 میں خواتین کے عالمی دن کی تھیم

خواتین کے عالمی دن پر ہر سال ایک مخصوص موضوع ہوتا ہے۔ اس مرتبہ 2024 کی تھیم ’خواتین میں سرمایہ کاری اور پیشرفت کو تیز کریں‘ رکھی گئی ہے جس س کا مقصد معاشی عدم استحکام سے نمٹنا ہے۔

Women's day

Women

Women's Day 2024

Women's Day Theme

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div