Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
20 Shawwal 1445  

کراچی : پسند کی شادی کرنیوالے شہری کی فلیٹ کی چھت سے لاش برآمد، اہلیہ غائب

'میری بہو بیٹے کی گاڑی لیکر فرار ہو گئی'، مقتول کے والد کا دعویٰ
شائع 05 مارچ 2024 10:18am
فوٹو۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔ فائل

**کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ کی چھت سے شہری کی لاش ملی ہے۔ مقتول نے 5 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ مقتول کے والد نے بتایا کہ بیٹا اپنی دکان پر نہیں پہنچا تو گھر گیا ، دروازہ نہ کھولنے پر توڑ کر اندر داخل ہوا تو بیٹے کی لاش ملی، ’میری بہو بیٹے کی گاڑی لیکر فرار ہو گئی، نہیں پتا کہ بیٹے کو کس نے قتل کیا ہے‘۔ **

واقعے کے بعد پولیس نے بتایا مقتول جہانزیب ملک کو 8 سے 10گھنٹے پہلے قتل کیا گیا۔ مقتول پر نائن ایم ایم پستول سے پیچھے سے سر پر فائر کئے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول نے 5 سال قبل پسند کی شادی کی تھی، مقتول کا ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمارت کے 20 ویں فلور پر رہائش پذیر تھا، فلیٹ ایک مہینے پہلے مقتول نے بیوی کے نام سے خریدا تھا۔

واقعے سے متعلق پولیس نے بتایا کہ بچے رات سے دادا دادی کے پاس تھے، مقتول کی بیوی موقع پر موجود نہیں ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کی کھڈا مارکیٹ میں الیکٹرک کی دکان ہے، جائے وقوع سے گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں، کرائم سین یونٹ شواہد اکٹھے کر رہا ہے۔

مقتول کے والد غلام رسول کا کہنا ہے کہ میں گزشتہ رات ایک بجے تک بیٹے کے گھر پر موجود تھا، اپنے بیٹے کے بچوں کو اپنے ساتھ اپنے گھر لے آیا تھا، گزشتہ رات میری بہو ساوئھ سٹی اسپتال میں داخل تھی لیکن گھر آگئی تھی۔

والد نے بتایا کہ گزشتہ رات مجھے میرے بیٹے نے کہا تھا کہ ’کل صبح دکان پر جلدی آنا کچھ کاروباری معاملات کے حوالے سے بات کرنی ہے، میں صبح جب دکان پہنچا تو بیٹا موجود نہیں تھا، میں نے کافی بار کالز کی لیکن کوئی کال پک نہیں کر رہا تھا۔

والد نے مزید بتایا کہ پھر میں دکان کے ورکر کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹے کے گھر پہنچا تو دروازہ کسی نے نہیں کھولا، پھر دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو بیٹے کی لاش ملی اور گھر پر بہو موجود نہیں تھی۔

مقتول کے والد نے مزید بتایا کہ ’میرے بیٹے کے پاس دو گاڑیاں ہیں میں نیچے بیسمینٹ پارکنگ میں گیا تو دوسری گاڑی موجود نہیں تھی، میں نے وہاں معلومات حاصل کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائی تو اُس میں منگل کی صبح آٹھ بجے میری بہو وہ گاڑی لیکر فرار ہو گئی تھی، میری بہو رشتے میں میری بھتیجی بھی ہے اور ہم آپس میں رشتدار ہیں، ہمیں نہیں پتا کہ بیٹے کو کس نے قتل کیا ہے‘۔

karachi

Murder

Crime

Karachi Police

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div