Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار

لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا
شائع 05 مارچ 2024 01:04pm

لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ دخواست میں صادق سنجرانی اور الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریق بنایا گیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ صادق سنجرانی نے بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا اور جیت گئے، الیکشن کمیشن نے کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، صادق سنجرانی بیک وقت دو سیٹیں نہیں رکھ سکتے، صادق سنجرانی غیر قانونی طور پر چئیرمین سینیٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ الیکشن کمیشن صادق سنجرانی کی بطور سینیٹر نشست خالی قرار دینے کا حکم دے اور انہیں بطور چیرمین سینیٹ کام کرنے سے بھی روکے۔

عدالت نے چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر عدالتی دائرہ اختیار پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔

sadiq sinjrani

chairman senate

Lahore High Court

Sadiq Sanjrani

Senate of Pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div