Aaj News

پیر, اپريل 29, 2024  
21 Shawwal 1445  

کراچی ائیرپورٹ: 1 کروڑ سے زائد مالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کسٹم حکام نے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے
شائع 05 مارچ 2024 02:26pm

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹمز کی بڑی کاروائی میں ایک کروڑ دس لاکھ روپےمالیت کا سونا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔

دبئی سے نجی ائیرلائن کی پرواز سے کراچی پہنچنے والے مسافر سے زیورات برآمد ہوئے ہیں، ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز نے49 تولہ زیورات ضبط کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ ملزم نظام الدین کےخلاف کسٹمز ایکٹ کےتحت کارروائی کی جارہی ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق زیورات کی مالیت ایک کروڑ دس لاکھ 47 ہزار روپے ہے، ملزم کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

نظام الدین سےعملے نےدریافت کیا اسکے پاس کوئی ممنوعہ اشیا تونہیں، مسافر سے یہ بھی دریافت کیا گیا نان کسٹم پیڈ سامان تو اسکے پاس موجود نہیں ہے۔

مسافرکے انکار اورتسلی بخش جواب نہ دینے پر سامان کی جانچ کی گئی۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ برآمد زیورات کے بارے میں ملزم تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

karachi

Gold

karachi airport

Smuggling

Jinnah International Airport

CUSTOMS DEPARTMENT

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div