Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری

ہ ملزمان کون ہیں؟ ان کی حاضری لگوائیں، جج احتساب عدالت کا استفسار
شائع 06 مارچ 2024 10:44am
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز
فوٹو۔۔۔۔ آج نیوز

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری، مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کر کے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے سابق صدر آصف زرداری، سابق وزرائے اعظم نوازشریف، یوسف رضا گیلانی اور دیگر کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس کی سماعت کی۔

نواز شریف کے وکیل قاضی مصباح الحسن اور آصف علی زرداری کے وکیل ارشد تبریز عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

اس کے علاوہ شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا عرفان جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر عثمان مسعود بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ تفتیشی افسر ضمنی ریفرنس کے لیے رپورٹ پیش کرے گا، تفتیشی افسر کو نوٹس کردیں۔

جس پر احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے استفسار کیا کہ ملزمان کون ہیں؟ ان کی حاضری لگوائیں۔

بعدازاں اسلام آباد کی احستاب عدالت نے تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔

PMLN

accountability court

Nawaz Sharif

Asif Ali Zardari

اسلام آباد

Yousuf Raza Gilani

Asif Zardari

toshakhana reference

tosha khana case

Pakistan People's Party (PPP)

Tosha Khana Vehicle References

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div