Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں خصوصی کمی کا اعلان

کن قیدیوں کو کی سزائیں کم کی جائیں گی؟
شائع 07 مارچ 2024 05:05pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خواتین اور بچوں کی سزاؤں میں انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر خصوصی چھوٹ کا اعلان کیا ہے۔

ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق دو سال یا اس سے کم عرصہ کیلئے سزا یافتہ خواتین اور بچوں پر ہوگا، چھوٹ کا اطلاق سزا مکمل ہونے میں دو سال سے کم کا عرصہ رہ جانے والی خواتین اور بچوں پر بھی ہوگا۔

بیان کے مطابق سزا میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی ، ریاست مخالف سرگرمیوں، اغوا، چوری ، ڈکیتی کے مجرموں پر نہیں ہوگا۔

اس کمی کا اطلاق زنا آرڈیننس، انسدادِ دہشت گردی، غیرملکی افراد اور نشہ آور مواد کے کنٹرول ایکٹ کے تحت سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 اور رولز آف بزنس کے تحت دی ہے۔

President Arif Alvi

Jail Time

Women and Children Prisoners

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div