Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

سود کے پیسے ادا نہ کرپانے پرنوجوان کی خودکشی

نوجوان نے سود خوروں کے گھر کے سامنے خود کشی کی،پولیس
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 10:53pm

مرید کے میں سود کے دلدل میں پھنسے نوجوان کی خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے، پولیس کے مطابق سود کے پیسے ادا نہ کر پانے پر نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی۔

جاں بحق نوجوان نارنگ کا رہائشی تھا اور سود خوروں کے پاس مریدکے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے نوجوان کی لاش کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، نوجوان کی شناخت صبور کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب مریدکے کے محلہ شیخاں میں ڈاکو شہری سے تین لاکھ ستر ہزار چھین کر فرار ہوگئے۔

موبائل پیسہ شاپ کے مالک منظور لوڈ کیش کروانے جا رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے گھیر لیا۔ ڈاکوں نے 3 لاکھ سے زائد کی رقم لی اور با آسانی فرار ہوگئے۔

sucide

Robbery

sucide attempts

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div