Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ نے پہلے روزے کی تاریخ کا اعلان کردیا

مصر کے ادارہ فلکیات نے بھی پیر کو پہلے روزے کی پیش گوئی کردی
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 04:16pm

سعودی ادارہ فلکیات کے سربراہ شرف السفیانی نے کہا ہے کہ 10 مارچ کو مقامی وقت کے مطابق دو پہر 12 بجے رمضان کے چاند کی پیدائش ہوگی، سعودی عرب میں پہلا روزہ 11 مارچ کو ہوگا۔

شرف السفیانی کے مطابق مکہ مکرمہ کے وقت کے مطابق اتوار کو 6 بجکر 27 منٹ پر سورج غروب ہوگا جبکہ رمضان کا چاند 13 منٹ تک افق پر رہے گا۔

اس اعتبار سے اتوار کے روز رمضان کے ہلال کا مشاہدہ ممکن ہوگا۔ یوں پہلا روزہ 11 مارچ بروز سوموار کو ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا ہے کہ یہ محض فلکی حساب ہے، تاہم رمضان کے ہلال کا ثبوت سپریم کورٹ میں گواہی اندراج کرانے سے ہی ہوگا۔

ادھر مصر میں بھی ادارہ فلکیات کے سربراہ جاد القاضی نے کہاکہ رمضان المبارک 2024 کا آغاز پیر کو ہوگا جب کہ ماہ صیام کے 30 دن ہوں گے۔

العربیہ ٹی وی کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ چاند کی پیدائش مصر کے مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے ہوگی اور چاند غروب آفتاب کے بعد 13 سے 15 منٹ تک افق پر رہے گا۔

Saudi Arabia

Moon sighting

SAUDI AUTHORITY

Moon Rabbit

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div