Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

آئندہ چنددنوں میں آصف زرداری صدرمنتخب ہوجائیں گے، وزیراعظم

بھٹو کا مرڈرجوڈیشل مرڈرتھا، آصف زرداری کا عشائیہ میں اظہار خیال
اپ ڈیٹ 07 مارچ 2024 11:03pm

صدر پاکستان کے انتخاب سے قبل وزیر اعظم کی جانب سے ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا تمام اتحادی جماعتوں نے صدر کے لئے آصف زرداری کے نام کی توثیق بھی کی۔

عشائیہ میں صدر کے مشترکہ امیدوار آصف علی زرداری نے شریک کی اس موقعے پر پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزپارٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔

ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفٰی کمال اور عبدالحفیظ شیخ نے بھی عشائیہ میں شرکت کی۔

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عوان چوہدری اور دیگر بھی عشائیہ میں نظر آئے۔

سینیٹر اسحاق ڈار، سینیٹر اعظم نذیر تارڑ اور دیگر لیگی ارکان قومی اسمبلی و سینیٹ نے شریک کی۔

یوسف رضا گیلانی، رضا ربانی، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، خواجہ آصف اورخواجہ سعد رفیق، بلال اظہر کیانی، نوشین افتخار، راجہ پرویز اشرف، خورشید شاہ اور خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوئے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مصطفی شاہ بھی موجود تھے۔

عشائیہ کے آغاز پر وزیراعظم شہباز شریف نے تمام ارکان کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

آصف زرداری کو صدارت کے عہدے کے لئے ایک بار پھر وزیر اعظم شہباز شریف نے نامزد کیا، تمام اتحادی جماعتوں کی جانب سے صدر کے لئے آصف علی زرداری کے نام کی توثیق کردی گئی۔

اس موقعے پر وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ مسائل کیلئےہمالیہ کالفظ استعمال کروں توبھی کافی نہیں، موجودہ حکومت کو ہوش رباچیلنجز کاسامناہے گیس اوربجلی کا سرکلرڈیٹ5کھرب روپےہے،سالانہ500ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے پی آئی اے کاقرضہ825ارب روپے ہے، ہمسائےاورہمارےٹیکس کلیکشن میں زمین آسمان کافرق ہے۔

وزیراعظم کا مذید کہنا تھا کہ ہم نےکشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی، ہمیں محنت، محنت اور صرف محنت کرنی ہے، ہم باتوں سےنہیں صرف محنت سےہی ترقی کرسکتےہیں۔

صدارتی انتخابات کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئندہ چنددنوں میں آصف زرداری صدرمنتخب ہوجائیں گے، آصف زرداری صدارت کیلئےہمارےامیدوارہیں، 9مارچ کوطلوع ہونےوالاسورج اتحادی جماعتوں کاہوگا۔

سب کےتعاون سےاتحادی حکومت وجودمیں آئی، ہم نےکشتی کوپارنہ لگایاتوتاریخ ہمیں معاف نہیں کرےگی مخلوط حکومت عوام کافیصلہ تھا، فیصلے کا سب کواحترام کرناہے۔

عشائیہ سے خطاب میں آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کومشکل چیلنجزکاسامنا ہے، ہم ہرجگہ شہبازشریف کی مدد کریں گے ایگریکلچرپرتوجہ دےکرمسائل پر قابو پایا جاسکتا ہے، چین5بلین ڈالرکا فوڈباہرسےمنگواتا ہے، ہمیں چین کیلئے فوڈ سپلائرز بننا ہے۔

ان کا مذید کہنا تھا کہ کل تسلیم کیاگیاکہ بھٹو کا مرڈرجوڈیشل مرڈرتھا۔

بلاول بھٹو نے بھی تقریب سے خطاب کیا کہا کہ آصف زرداری ہم سب کےصدارتی امیدوارہیں، ملکی تاریخ میں پہلی بارکوئی سویلین دوسری بارصدربنیں گے، ہم نے18ویں ترمیم سےصدرکےاختیارات تقسیم کیے،ہمارےدورمیں پارلیمان کوبااختیاربنایاگیا تھا۔

Asif Ali Zardari

presidential election

PM Shehbaz Sharif

Election 2024

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div