Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا
شائع 07 مارچ 2024 11:01pm

پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی، کراچی کنگز کا 151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 39، جیمز ونس 29، ٹم سیفرٹ 26 اور عرفان خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیمل ملز نے 3، فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور کراچی کنگز 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

کراچی کنگز اپنے 7 میچ کھیل چکی ہے جس میں سے تین میں فتح حاصل ہوئی اور چار میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے 8 میچ کھل چکی ہے جس میں سے 3 میں کامیابی ملی جبکہ چار میں شکست ہوئی، ایک میچ بارش کی وجہ سے نہیں ہوسکا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ، تیمل ملز

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزاربانی

karachi kings

islamabad united

psl 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div