Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

اٹلی میں موجود ایک لاکھ پاکستانیوں کو قانونی شہریت دی جائے گی، سابق اطالوی سفیر

سابق اطالوی سفیر اینڈریاس فیرریز اور ان کی اہلیہ البانا فیرریز کا آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی انٹرویو
شائع 07 مارچ 2024 11:34pm
International Women’s Day 2024 - Special program - Rubaroo - Aaj News

اٹلی کے سابق سفیر اینڈریاس فیرریز کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان اور اٹلی کے درمیان سماجی اور امیگریشن کے معاملات کو بہتر کر رہے ہیں، اٹلی یورپی یونین میں تقریباً دو لاکھ افراد پر مشتمل سب سے بڑی پاکستانی کمیونٹی کی میزبانی کر رہا ہے، جس میں سے تقریباً ایک لاکھ کو قانونی حیثیت دی جائے گی۔

سابق اطالوی سفیر اینڈریاس فیرریز اور ان کی اہلیہ البانا فیرریز نے آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں خصوصی شرکت کی اور پاکستان میں اپنے گزارے وقت کے بارے میں بات کی۔

سابق اطالوی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان قرض کے تبادلے کا معاہدہ کیا ہے، یہ 100 ملین یورو کا معاہدہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ اٹلی زیتون کے تیل کی پیداوار اور ہمالیہ میں گلیشیئرز کی نقشہ سازی میں مدد فراہم کر رہا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہم اٹلی میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ کر رہے ہیں، گزشتہ سال ہم نے پاکستان سے سیاحت، تعلیم اور کاروبار کی غرض سے اٹلی جاںے والوں کے لیے 15 ہزار ویزے جاری کیے تھے۔

پاکستان میں گزارے اپنے وقت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اطالوی سفیر کی اہلیہ البانا فیرریز نے کہا کہ یہ چار سال بہت اچھے گزرے، جب مجھے خبر ملی کہ ہم پاکستان آرہے ہیں تو میں پرجوش ہوگئی کیونکہ مجھے اس کے بارے میں زیادہ علم نہیں تھا، میرے شوہر نے مجھے یقین دلایا کہ ہمارا بہت اچھا وقت گزرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ چار سالوں میں کئی پاکستانی بزنس ویمن سے ملاقات ہوئی اور ان کے ساتھ دوستی کی ایک طویل فہرست ہے۔

اطالوی سفیر اینڈریاس کا کہنا تھا کہ جب میں چار سال پہلے یہاں پہنچا تھا تو کوویڈ شروع ہو رہا تھا، پچھلے سال ہم کوویڈ سے پہلے کی مساوات سے بہت آگے نکل آئے تھے۔ ہمارے پاس دو ارب یورو کی تجارت ہے۔ پاکستان کے پاس 300 ملین کا سرپلس ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اچھی ہے، لیکن یہ صلاحیت سے میل نہیں کھا رہی۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان اور اٹلی کی سالانہ تجارت 4 سے 5 بلین یورو ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے حال ہی میں اسلام آباد میں اطالوی تجارتی ایجنسی کا دفتر کھولا ہے، مجھے یقین ہے کہ یہ ایجسنی تکنیکی دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو شاندار فروغ دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مرکزی بینک کے ساتھ ہم نے جو کام کیا ہے اس کی بدولت ہم تمام ترسیلات اٹلی سے قانونی ذرائع سے پاکستان لاسکتے ہیں، پاکستان کے لیے ترسیلات زر تقریباً ایک بلین یورو ہیں جو آپ کے بیرون ملک موجود پاکستانی واپس بھیج رہے ہیں۔ وہ اٹلی میں اضافی جی ڈی پی بھی بنا رہے ہیں۔

البانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان بہت سی چیزیں مشترک ہیں، سب سے پہلے میں اس بات کی بہت تعریف کرنا چاہتی ہوں کہ پاکستانی اپنی فیملی کو پہلے رکھتے ہیں، اٹلی میں بھی ایسا ہی ہے۔ ہمارا اور آپ کا پاستا اور کھانا کھانے کا طریقہ ایک ہی ہے۔ ہم آپ کے جیسے ہی ہیں اور آپ کی طرح اپنے کھانے سے لطف اندوز ہونا پسند کرتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اطالوی ڈیزائنر سٹیلا جین پوری دنیا میں مشہور ہیں اور وہ میلان فیشن ویک کے لیے شمالی علاقہ جات کی کڑھائی کا استعمال کر رہی ہیں۔ اٹلی میں دستکاری کے مقابلے میں کڑھائی کی بہت تعریف کی جاتی ہے۔

پاکستان

Andreas Ferrarese

Albana Ferrarese

Italian Ambassador

Italy Pakistan Trade

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div