Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

شان مسعود اور شاداب خان کے درمیان گرما گرمی، کھلاڑی کا ردعمل آ گیا

شاداب خان نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس میں ردعمل دیا
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 04:32pm

پاکستان سُپر لیگ میں گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے میچ کے دوران شاداب خان اور شان مسعود میں گرما گرمی کے بعد اسلام آباد ہونائیٹڈ کے کھلاڑی کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

شاداب خان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ شان بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی، جس پر وہ ناراض ہو گئے تھے، جبکہ کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح کا موسم ہے، اس حساب سے وکٹ ایسی ہے، کہ بیٹرز کو اس وکٹ پر تھوڑا رک کر کھیلنا پڑتا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ حیدر علی کو پوری طرح بیک کیا ہے، حیدر جیسے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم ملے تو وہ اچھا پرفارم کرتے ہیں۔

جبکہ آل راؤنڈر ہونے سے متعلق شاداب خان کا کہنا تھا کہ جس نمبر پر میں بیٹنگ کر رہا ہوں میں خود کو بیٹنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں، اور اگر دیر سے بیٹنگ کرتا ہوں تو خود کو بولنگ آل راؤنڈر سمجھتا ہوں۔

واضح رہے گزشتہ روز راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ مدمقابل تھے، جبکہ کریز پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور سلمان آغا موجود تھے۔

بالر نواز کی بال آغا سلمان کے خلاف کیچ کا ریویو لینے پر شاداب خان اور شان مسعود کے درمیان بحث ہوئی تھی، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی نواز نے بال کرائی، تو وکٹ کیپر نے کیچ کر کے زور دار انداز سے آؤٹ کی اپیل کی۔

جس پر امپائر نے اپیل مسترد کر دی، تاہم کراچی کنگز کے شان مسعود فیصلے پر حیران اور کشمکش میں مبتلا دکھائی دیے۔

اسی دوران کریز پر موجود شاداب خان نے شان مسعود سے کچھ کہا تو شان مسعود بھی فورا شاداب خان کو ہاتھوں کا اشارہ کرتے ہوئے دوسری جانب جانے کو کہتے رہے۔

تاہم دیگر کھلاڑیوں اور امپائر نے معاملے کو ٹھنڈا کر دیا تھا۔

karachi kings

islamabad united

shadab khan

rawalpindi cricket stadium

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div