Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

محمود اچکزئی نے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا
اپ ڈیٹ 08 مارچ 2024 05:03pm

** خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستیں خالی ہونے کی بنیاد پر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے الیکشن سے ایک روز قبل صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کر دیا۔**

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی متعدد مخصوص نشستیں ابھی خالی ہیں لہٰذا الیکٹورل کالج مکمل ہونے تک الیکشن ملتوی کیا جائے۔

خط میں محمود اچکزئی نے لکھا ہے کہ مخصوص نشستیں خالی ہونے کے باوجود صدارتی الیکشن کروانا غیرقانونی ہوں گے، اس طرح الیکشن کا منعقد ہونا آئین اور قانون کے خلاف ہے۔

خط کے متن کے مطابق مخصوص نشستیں سے متعلق سنی اتحاد کونسل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست بھی دائر کر رکھی ہے جہاں سے انصاف ملنے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں صدارتی الیکشن 9 مارچ کو شیڈول ہے، الیکشن میں آصف زرداری اور محمود اچکزئی مدمقابل ہیں تاہم سربراہ پشتونخوا میپ نے الیکٹورل کالج پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخاب ملتوی کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

خیال کیا جارہا ہے کہ حکومتی اتحاد کے امیدوار آصف زرداری کو 375 ووٹ مل سکتے ہیں۔

صدارتی الیکشن کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ صبح دس سے شام چار بجے تک ہوگی، صدارتی الیکشن کے لیے چیف الیکشن کمشنر ریٹرننگ افسر ہوں گے۔

Asif Ali Zardari

presidential election

Mehmood Khan Achakzai

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div