Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

غزہ پر مغرب نے دُہرا معیار اپنا رکھا ہے، روس کا الزام

رمضان میں لڑائی نہیں ہونی چاہیے، چینی مندوب، سلامتی کونسل میں سوڈان کی جنگ بندی کی قرارداد منظور
شائع 09 مارچ 2024 11:26am

چین نے رمضان المبارک کے دوران غزہ میں جنگ بندی پر زور دیا ہے جبکہ روس نے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے امریکا اور یورپ پر دُہرا معیار اپنانے کا الزام لگایا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ شب سوڈان میں جنگ بندی کی قرارداد 15 میں سے 14 ارکان کی حمایت سے منظور کرلی۔ روس نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

سلامتی کونسل میں چینی مندوب نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ غزہ کے باشندے اب بھی شدید بمباری کی زد میں ہیں۔

روسی مندوب نے کہا کہ عالمی برادری کو غزہ میں فوری جنگ بندی یقینی بنانی چاہیے۔ امریکا کا دُہرا معیار بے نقاب ہوگیا۔ روسی مندوب کا کہنا تھا کہ امریکا نے سوڈان میں جنگ بندی کی حمایت کی ہے جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے بار بار ویٹو سامنے آیا ہے۔

اس دوران امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل سے فون پر رابطہ کیا ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کے دوران غزہ میں بندی سے متعلق پیش رفت اور اسرائیلی حملوں پر بھی گفتگو کی۔

غزہ کی سیکیورٹی اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی امداد سے متعلق کوششوں پر بھی بات ہوئی۔

سعودی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں قرارداد پر حاشہزادہ فیصل نے یواین قرارداد کےلیے حمایت پر چین کا شکریہ اد اکیا ہے۔ چینی ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو میں شہزاد فیصل نے دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائی ختم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

Antony Blinken

CEASEFIRE IN SUDAN

WESTERN DOUBLE STANDARDS

RUSSIAN AND CHINA

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div