Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پشاور دھماکے کی تحقیقات جاری، زخمی مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا

زخمی دہشت گرد کا بیان آج قلمبند کرنے کا امکان ہے، پولیس
شائع 11 مارچ 2024 12:28pm

پشاور کے بورڈ بازار دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پشاور کے بورڈ بازار کے قریب ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والے مبینہ دہشت گرد کو ہوش آگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی دہشت گرد اسپتال میں زیرعلاج ہے، زخمی دہشت گرد کا بیان آج قلمبند کرنے کا امکان ہے۔

سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے، 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا، دھماکا بارودی مواد منتقل کرتے وقت ہوا تھا، دھماکے میں موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے۔

peshawar

investigation

peshawar blast

motercycle blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div