Aaj News

جمعرات, مئ 09, 2024  
30 Shawwal 1445  

جنوبی پنجاب اور ملتان غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر

بغیر ٹیکس ادا کئے سگریٹس کی مارکیٹ میں سرعام فروخت جاری ہے
شائع 12 مارچ 2024 10:14pm

سالانہ ٹیکس چوری سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کےدعووں کے باوجود بڑے پیمانے پر ٹیکس چوری کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ جنوبی پنجاب اور ملتان غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر ہیں۔

جنوبی پنجاب غیر قانونی سگریٹ کی اسمگلنگ میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب میں غیر قانونی سگریٹ کا حجم 60 فیصد تک پہنچ گیا ہے، بغیر ٹیکس ادا کئے سگریٹس کی مارکیٹ میں سرعام فروخت جاری ہے۔

ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم بھی مقامی فیکٹریز میں ناکام نظر آتے ہیں،جنوبی پنجاب میں 80 روپے سے لے کر 130روپے کے سگریٹ برانڈ فروخت ہورہے جبکہ حکومت پاکستان کی جانب سے سگریٹ پیکٹ کی کم از کم قیمت128روپے مقرر ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ٹئیرٹو سگریٹ پیکٹ پرایکسائزڈیوٹی اور سیلز ٹیکس 120 روپے مقرر ہے۔

غیر قانونی سگریٹ انڈسٹری میں ملتان کا نام بھی سر فہرست ہے،متعلقہ ادارے غیر قانونی سگریٹ نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن میں ناکام نظر آتے ہیں۔ پابندی کے باوجودمقامی سگریٹ انڈسٹری کی جانب سے انعامی سکیمیں بھی جاری کی جا رہی ہیں۔

پاکستان

punjab

Multan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div