Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

بھارتی پنجاب میں ڈھابے پر میجر سمیت 17فوجیوں کی پٹائی

جھگڑا بل کی رقم نقد ادا نہ کرنے پر ہوا، ڈھابے کا مالک اور مینیجر گرفتار
شائع 14 مارچ 2024 02:14pm

بھارت کی ریاست پنجاب میں سڑک کنارے قائم ہوٹل (ڈھابے) پر جھگڑے کے دوران ہجوم نے فوج کے میجر اور اس کے ماتحت 16 جوانوں کی پٹائی کردی۔

لداخ اسکاؤٹس کا میجر سچن سنگھ کُنٹل اپنے جوانوں کے ساتھ لیہول میں سنو میراتھن جیت کر واپس آرہا تھا تب انہوں نے منالی روپڑ روڈ پر واقع ڈھابے پر کھانا کھایا۔ یہ ڈھابا ضلع روپڑ کے شہر بھرت گڑھ کے نزدیک واقع ہے۔

کھانے کے بعد جب میجر اور اُس کے جوانوں نے کھانے کا بل یو پی آئی (آن لائن سسٹم) کے ذریعے ادا کرنا چاہتا تو ڈھابے کے مالک نے نقد ادائیگی پر زور دیا۔ اس پر توتو میں میں ہوئی اور بات بڑھی تو کم و بیش 35 افراد نے فوجیوں پر حملہ کردیا۔

لاٹھیوں اور لوہے کی سلاخوں سے لیس لوگوں کے حملے میں میجر سچن سنگھ کُنٹل کے ہاتھ اور سر پر زخم آئے اور وہ بے ہوش ہوگیا۔

پولیس نے ڈھابے کے مالک اور مینیجر سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

INDIAN PUNJAB

DHABA

MAJOR BEATEN

JAWANS BEATEN

BHARAT GARH

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div