Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل تک رسائی، پشاور زلمی کا سفر ختم

فائنل معرکہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیر کو ہوگا
شائع 17 مارچ 2024 08:21am
فوٹو۔۔ فیس بک / اسلام آباد یونائیٹڈ
فوٹو۔۔ فیس بک / اسلام آباد یونائیٹڈ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم پی ایس ایل نائن کے فائنل میں پہنچ گئی۔ الیمنیٹر ٹو میں پشاور زلمی کو پانچ وکٹوں سے شکست ہوگئی۔ عماد وسیم اور حیدر علی نے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فائنل معرکہ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پیر کو ہوگا۔

پی ایس ایل 9 کا دوسرا ایلیمنیٹر کراچی میں کھیلا گیا جس میں اسلام آباد یونائیٹد کی دعوت پر پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کی۔

پشاور زلمی نے 5 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں 185 رنز بنائے۔

صائم ایوب 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، محمد حارث 40 اور بابر اعظم 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شاداب خان اور اوبیڈمیک کوئے نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں عماد وسیم اور حیدر علی کی طوفانی اننگز کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک سو چھیاسی رنز کا ہدف انیسویں اوور میں حاصل کیا۔

عماد وسیم نے 59 رنز اور حیدر علی نے پانچ چھکوں کی مدد سے 52 رنز بنائے۔

عماد وسیم اور حیدر علی کے درمیان 98 رنز کی شراکت ہوئی، دونوں کھلاڑی ناقابل شکست رہے۔

اس کے علاوہ مارٹن گپٹل 34 اور اعظم خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے صائم ایوب نے دو، لیوک ووڈ، مہران ممتاز، خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

islamabad united

peshawar zalmi

Multan Sultans

psl 9

HBL PSL 9

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div